بنگلادیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کو اچانک تبدیل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سید معروف کی جگہ عمران حیدر کو ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں پاکستانی ہائی کمشنر اچانک تبدیل کر دیا گیا ہے، سید معروف کی جگہ عمران حیدر ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا۔
عمران حیدر اس وقت میانمار میں پاکستانی سفیر ہیں، سید معروف کو پہلے ہی ڈھاکہ سے واپس بلایا جا چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق متعدد ممالک کے لیے پاکستان کے نائب سفیروں کی تعیناتی کی منظوری کے بعد عطیہ اقبال قطر میں پاکستانی نائب سفیر ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حسنین یوسف شام کے لیے پاکستانی ناظم الامور جبکہ رومان وزیر جرمنی کے لیے پاکستانی نائب سفیر تعینات کردیا گیا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نعیم چیمہ کو کینیڈا کے لیے ڈپٹی ہائی کمشنر تعینات کیا گیا ہے اور ڈی جی فوزیہ احمد یو اے ای کے لیے نائب سفیر ہوں گی۔
عطیہ اقبال اس وقت ڈائریکٹر جنرل برائے امریکہ تعینات ہیں، الیاس محمود نظامی جلد ہی نائب سفیر امریکہ چلے جائیں گے، اویس خان قونصل جنرل قندھار چلے گئے اور فید امجد کو قونصل جنرل برمنگھم تعینات کیا گیا۔