تاریخی مذاکرات سے پاکستان کی عالمی برادری میں پوزیشن مستحکم ہوئی ہے, صدر سےوزیراعظم کی ملاقات

0 minutes, 0 seconds Read
وزیراعظم شہباز شریف نے صدرمملکت سے ملاقات کی جہاں انہوں نے کہا کہ تاریخ ساز مذاکرات کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرکے پاکستان نے عالمی برادری میں بطور ذمہ دار ریاست اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے جبکہ امریکا، ایران اور دیگر اہم علاقائی اور عالمی طاقتوں کے ساتھ فعال رابطے جاری رکھنے پر زور دیا۔

ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی، اس موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ حالیہ مذاکرات اور خطے کی سیکیورٹی اور سفارتی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر صدر کو اعتماد میں لیا اور مذاکرات کے مختلف مراحل اور پاکستان کی ثالثی کے ذریعے ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے صدر مملکت کو امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے آئندہ دورہ سعودی عرب اور ترکیہ کے بارے میں بھی آگاہ کیا، ۔

صدر زرداری نے اس سفارتی اقدام کو کامیاب بنانے کے لیے وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، چیف آف ڈیفنس فورسز اور تمام ریاستی اداروں کی ان تھک کوششوں کی تعریف کی۔

صدرمملکت نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مثالی ہم آہنگی اس اعلیٰ سطحی رابطے کو ممکن بنانے میں کلیدی ثابت ہوئی، ​صدر مملکت نے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تاریخی کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ان تاریخ ساز مذاکرات کے لیے پلیٹ فارم مہیا کر کے پاکستان نے عالمی برادری میں ایک ذمہ دار اور کلیدی ریاست کے طور پر اپنی پوزیشن کی توثیق کی ہے اور ایک بار پھر دنیا پر اپنی امن پسند ساکھ ثابت کر دی ہے۔​

صدر زرداری نے کہا کہ وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو امریکا اور ایران کے ساتھ ساتھ بڑی علاقائی و عالمی طاقتوں کے ساتھ فعال طور پر رابطے میں رہنا چاہیے تاکہ امن کے عمل کے تسلسل اور علاقائی ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ملاقات کے دوران ​صدر مملکت نے خطے کی سیکیورٹی اور سفارتی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس صورت حال کے اثرات نہ صرف خطے بلکہ مجموعی طور پر عالمی سیکیورٹی، معیشت اور سیاست پر مرتب ہوں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم شہباز شریف ،نے ایوان صدر میں ملاقات ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،وفاقی وزیر رانا ثناء اللّٰہ شریک ہوئے جبکہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور سینیٹر شیری رحمان اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخآری صدر مملکت کی معاونت کیلئے موجود رہے۔

Similar Posts