کراچی میں تین نوجوان سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے ۔۔ پینتیس سالہ علی کی لاش نکال لی گئی جبکہ ایک نوجوان کو بچالیا گیا اور اسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ورکرز تیسرے نوجوان کی تلاش میں مصروف ہیں۔
کراچی میں منوڑہ کے ساحل کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ایک نوجوان کی لاش نکال لی گئی جبکہ ایک کو بچالیا گیا ہے۔ لاش اور بے ہوش نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جاں بحق نوجوان کی شناخت پینتیس سالہ علی اوربیہوشی کی حالت میں ملنے والے نوجوان کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈوبنے والے تیسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو آپریشن ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے کیا۔