اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی، جب ایران نے ان کے بیڈروم کی کھڑکی کے قریب میزائل فائر کیا، جو خوش قسمتی سے ہدف پر نہیں لگا۔
فاکس نیوز کو ایک انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہا کہ ایران ”ہولو کاسٹ دوبارہ ہونے“ کی خواہش رکھتا ہے، اسی لیے وہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتا ہے اور اسے قتل کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔
نیتن یاہو نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کروایا تھا، اور اسرائیل ایران کے ایٹمی پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
نیتن یاہو نے ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت پر گہرا خدشہ ظاہر کیا اور کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار ہمیں نشانہ بنانے کے لیے تیار کر رہا ہے۔
انہوں نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران سالانہ 3,600 بیلسٹک میزائل تیار کر سکتا ہے، یعنی تین سال میں 10 ہزار میزائل بنا سکتا ہے، جو خطے کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے۔