قلات اور مچھ میں دھماکے، سیکیورٹی فورسز اور ریلوے تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا

0 minutes, 0 seconds Read

بلوچستان کے دو مختلف علاقوں قلات اور مچھ میں دھماکوں کے واقعات پیش آئے، جن میں سیکیورٹی فورسز اور ریلوے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔

قلات کے علاقے منگوچر میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کا ہدف سیکیورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل ٹیم (بی ڈی ٹیم) تھی۔ واقعے میں ایک اہلکار زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ادھر مچھ کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے میں ریلوے لائن کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دونوں دھماکوں کو سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کی ممکنہ کارروائیوں کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں، جبکہ تحقیقات اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔

Similar Posts