فنانس بل پر تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے، بجٹ ووٹنگ کے بائیکاٹ پر مشاورت

0 minutes, 0 seconds Read

فنانس بل 2025 کے تناظر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے باضابطہ رابطہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کے حالیہ بیانات سے آگاہ ہیں جن میں بجٹ بائیکاٹ کا عندیہ دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی واقعی سنجیدہ ہے تو بجٹ میں ووٹنگ کے وقت بائیکاٹ میں تحریک انصاف کا ساتھ دے۔

راجہ پرویز اشرف نے اسد قیصر کی پیشکش کو سنجیدگی سے لینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ اس تجویز کو پارٹی قیادت، خصوصاً بلاول بھٹو زرداری کے سامنے رکھیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو آج پارلیمنٹ آرہے ہیں اور وہ ان سے اس معاملے پر مشاورت کریں گے۔

Similar Posts