پنجاب کابینہ سے بجٹ منظور، اسمبلی میں اجلاس جاری

0 minutes, 0 seconds Read

پنجاب کابینہ نے مالی سال 26-2025 کے لیے 5535 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں بجٹ الاوکیشن کی منظوری دی گئی، جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دوران اسپیشلائزڈ میڈیکل انسٹیٹیوشنز پنجاب 2025 بل کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، جب کہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ تمام ترامیم مسترد کر دی گئیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے عوامی آگاہی اور معلومات کی فراہمی پنجاب 2025 بل ایوان میں پیش کیا، جس پر اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان نے ترامیم کی تجاویز دی۔

اسمبلی میں بلوں کی مرحلہ وار منظوری پر اپوزیشن نے سخت اعتراض کیا۔رکن اسمبلی اعجاز شفیع ڈوگر نے کہا کہ بلز پاس کرانے کی ایسی کیا جلدی ہے؟ حکومت کو کس چیز کا خوف ہے؟ قیدی نمبر 804 تو جیل میں بیٹھا ہے، یہاں ایک ہی وقت میں تین تین، چار چار بل منظور کیے جا رہے ہیں۔

اپوزیشن کے اعتراضات پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے دور کے منصوبے بھی ہم مکمل کر رہے ہیں، آپ سالوں میں کام کرتے تھے، ہم مہینوں میں کر رہے ہیں۔ یہ قوم کا وقت ہے، اسے ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

Similar Posts