یحییٰ آفریدی کو بار کونسل کی حلف برداری میں نہیں بلانا ، قاضی انور کی مبینہ آڈیو لیک

0 minutes, 0 seconds Read

انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے صدر قاضی انور ایڈوکیٹ کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ہے جس میں انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کو پشاور بار کونسل کی حلف برداری تقریب میں نہ بلانے کی ہدایت دیتے سنے گئے ہیں۔

مبینہ آڈیو میں قاضی انور کا کہنا ہے کہ اگر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی تقریب میں شریک ہوئے تو آئی ایل ایف شرکت نہیں کرے گی۔ ان کا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے میں نہ صرف فریق بن کر حلف اٹھایا بلکہ انہوں نے تین سینئر ججز کے ساتھ بے وفائی بھی کی۔

قاضی انور کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ یہ اب جج نہیں رہے، سرکاری ملازم بن چکے ہیں، اس لیے ہم کوئی بدمزگی نہیں چاہتے لیکن آئی ایل ایف کے کسی ممبر کو تقریب میں شریک نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ سے بھی بات کی ہے اور وہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔

لیک آڈیو کے مطابق قاضی انور نے اعتراف کیا کہ صدر بار کونسل امین الرحمان بعض مجبوریوں کا شکار ہیں لیکن ہم اپنی پوزیشن واضح کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ پشاور بار کونسل کی حلف برداری تقریب 18 جون کو منعقد ہونے جا رہی ہے جس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

Similar Posts