اسرائیل کے خلاف آئندہ کارروائیاں زیادہ تباہ کن اور فیصلہ کن ہوں گی، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا

0 minutes, 0 seconds Read

اسرائیل کے خلاف آئندہ کارروائیاں کہیں زیادہ تباہ کن، شدید اور فیصلہ کن ہوں گی۔ پاسداران انقلاب نے خبردارکردیا۔ بتایا کہ تازہ کارروائی میں نئے طریقہ کار اور انٹیلیجنس و تکنیکی صلاحیتوں کا استعمال کیا۔ زیادہ سے زیادہ میزائل اپنے اہداف پر لگے۔ دشمن کے کئی تہوں والے دفاعی نظام ایک دوسرے کو نشانہ بنانے لگے ہیں۔ ایران کے ڈرون لانچنگ کنٹرول روم میں افسران اللہ سے نصرت کی دعا کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی۔

پاسداران انقلاب کی آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورسز نے ایک نیا میزائل حملہ کیا جس میں صیہونی دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور دیگر حساس مقامات کو نشانہ بنایا۔ ان کا مزید کہنا تھا تازہ کارروائی میں نئے طریقہ کار اور انٹیلیجنس و تکنیکی صلاحیتوں کا استعمال کیا ۔۔ زیادہ سے زیادہ میزائل اپنے اہداف پر لگے۔ دشمن کے کئی تہوں والے دفاعی نظام ایک دوسرے کو نشانہ بنانے لگے ہیں۔

ایران نے موساد کے جاسوس اسمٰعیل فقری کو پھانسی دے دی

ایران نے اسرائیل پر تباہ کن حملے میں کونسے میزائل اور ہتھیار استعمال کئے؟

یاد رہے ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کیا ، جس میں تین سو ستر میزائل داغے، جس مین اسرائیلی دفاعی نظام کو ناکارہ بنادیا گیا اور کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

حملے میں آٹھ اسرائیلی ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوئے جبکہ حیفہ کے پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی، جس سے شہر کی بجلی بند ہو گئی۔

آئل ریفائنری اور اہم سائنسی تحقیقی مرکز ویزمان انسٹی ٹیوٹ کو بھی نقصان پہنچا ، ایران سے داغے گئے میزائلوں نے تل ابیب اور بیت یام کی کئی عمارتوں کو کھنڈر بنادیا۔

Similar Posts