ایران اسرائیل جنگ: ’خلائی مخلوق مدد کیلئے آرہی ہیں‘، خاتون کا انوکھا دعویٰ

0 minutes, 0 seconds Read

دنیا ایک جانب ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جنگی صورتحال سے پریشان ہے، تو دوسری جانب امریکہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے ایسا دعویٰ کر دیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

ٹک ٹاک پر ’Divine Magick‘ کے نام سے مشہورخاتون ایملی ایٹن کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف خلائی مخلوق بلکہ فرشتوں سے بھی ’ٹیلیپیتھی‘ کے ذریعے رابطے میں ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ زمین پر جاری حالیہ ہنگامہ آرائیوں، خصوصاً ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع، کے پیچھے ’انرجی کی ایک بڑی تبدیلی‘ اور ’خلائی مخلوق کی آمد‘ کا ہاتھ ہے۔

’خلائی مخلوق کا حملہ، 20 روسی فوجی پتھر میں تبدیل‘

ایملی کے مطابق ایک ’ایلین لیلِتھ‘ نامی خلائی ہستی نے اسے پیغام دیا ہے کہ زمین پر توانائی کی کثافت بدل رہی ہے اور یہ تبدیلی انسانوں میں تھکن، دباؤ، اور انتشار کی شکل میں ظاہر ہو رہی ہے۔

کترینہ کیف ’ایلین‘ قرار

ان کے بقول، ’ہمیں امید ہے کہ اس ماہ آسمان پر مدر شپ نظر آنا شروع ہو جائے گی‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا پر ایک پرانا نظام قابض تھا جو اب کمزور ہو چکا ہے، لیکن وہ اپنی طاقت کھونے کے باوجود جھوٹ اور خوف کے ذریعے انسانوں پر کنٹرول قائم رکھنا چاہتا ہے۔

سمندر کنارے ایلین نما مچھلی نے ماہی گیر کو بھی خوفزدہ کردیا

ایملی کی پوسٹ کو ہزاروں افراد نے لائک کیا ہے، اور کئی لوگ اس پیغام کو روحانی اور عالمی تبدیلیوں سے جوڑ رہے ہیں، جب کہ کچھ لوگ اسے مکمل طور پر فریب قرار دے رہے ہیں۔

Similar Posts