شہرِ قائد شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گیا،درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے جب کہ محسوس کی جانے والی گرمی 46 ڈگری کے قریب ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغربی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ نمی کا تناسب 35 فیصد ہے۔ موسم کا یہ شدید رخ کل تک برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کل شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت میں معمولی کمی آسکتی ہے۔
ملک بھر میں کہیں بارش تو کہیں جھلسا دینے والی گرمی کا راج
دوسری جانب ماہرینِ صحت نے شہریوں کو شدید گرمی میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی ہے۔ شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز، دھوپ سے بچاؤ اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔