ایران پر حملے کی تیاریاں مکمل، نیویارک ٹائمز نے ٹرمپ کے منصوبے سے پردہ اٹھا دیا

0 minutes, 0 seconds Read

امریکا اور اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر فیصلہ کن فضائی حملے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق فردو ایٹمی ری ایکٹر پر 30 ہزار پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم گرایا جائے گا، جب کہ اسرائیل نے تہران میں 10 حساس جوہری اہداف کو نشانے پر لے لیا ہے۔ ٹرمپ نے سیچویشن روم الرٹ کر دیا، خطہ کسی بڑی جنگ کی دہلیز پر کھڑا ہے۔

امریکا نے مشرق وسطیٰ کی دہکتی آگ پر تیل چھڑکنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے زیرِ زمین فردو ایٹمی ری ایکٹر پر تیس ہزار پاؤنڈ وزنی ”بنکر بسٹر“ بم گرانے کی تیاری میں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کو سیچویشن روم ہر وقت فعال رکھنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔

چین نے ٹرمپ پر ایران اسرائیل کشیدگی میں جلتی پر تیل ڈالنے کا الزام عائد کردیا

رپورٹ کے مطابق، امریکا نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو مکمل تباہ کرنے کے لیے انتہائی طاقتور GBU-57 بم کا انتخاب کیا ہے، جو صرف B-2 اسٹیلتھ بمبار طیارے کے ذریعے ہی ہدف تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ یہ کارروائی ایران کے فردو نیوکلیئر کمپلیکس کو مکمل طور پر ناکارہ بنانے کے ارادے سے کی جائے گی۔

ادھر ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، اسرائیلی وزیر دفاع نے عندیہ دیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ تہران میں موجود کم از کم دس حساس جوہری اہداف کو نشانہ بنائے گی۔ ان اہداف میں اسٹریٹجک تنصیبات، حکومتی انفراسٹرکچر اور دیگر اہم مقامات شامل ہوں گے۔ اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائی فضائی برتری کی مدد سے مکمل کی جائے گی۔

اسرائیل کا ایران کے نئے فوجی سربراہ کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ، تہران میں کمانڈ سینٹر تباہ

تہران اور گرد و نواح کے علاقوں میں ممکنہ فضائی کارروائی سے پہلے شہریوں کو انخلا کی وارننگ بھی جاری کی جا سکتی ہے، اسرائیلی وزیردفاع کے مطابق تہران میں دس سے زیادہ جوہری اہداف ہیں
جنہیں فضائی برتری کی بدولت تباہ کیا جائے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ پہلے ہی ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کا کہہ چکے ہیں۔ نیشنل سیکیورٹی کونسل کو سیچویشن روم تیاررکھنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

امریکی اور اسرائیلی منصوبوں کے اس انکشاف کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی فضا مزید گھمبیر ہو چکی ہے، اور ماہرین خطے میں کسی بڑی جنگ کے خدشے کا اظہار کر رہے ہیں۔

Similar Posts