ڈرامہ ”پرورش“ والدین اور بچوں کے درمیان نسل کے فرق اور ایک دوسرے کی سمجھ بوجھ کے ذریعے اس کو ختم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
پرورش کی کہانی ایک خاندان کے گرد گھومتی ہے جس میں مایا (عیناآصف) اور اس کے والدین نذر الحسن اور بختاور مظہر اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
مایا کے والد شہیر کا کردار ایک سخت گیر، روایتی والد کا ہے جو اپنی بیٹی کی زندگی کے بارے میں بہت فکر مند ہے۔ ان کی نظر میں، مایا کو جلد شادی کرنا چاہیے تاکہ اگر وہ زندگی کی مشکلات کا سامنا کریں، تو ان کا خاندان محفوظ رہے۔
دوسری طرف، مایا کی والدہ، سعدیہ (بختاور مظہر) ایک نرم دل ماں ہیں جو اپنی بیٹی کی زندگی میں اتنی زیادہ دخل اندازی نہیں کرنا چاہتیں، لیکن ان کے درمیان توازن اور سمجھ بوجھ کی کمی ہوتی ہے
حمزہ علی عباسی نے شوبز چھوڑنے سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت دے دی
نذر الحسن، جو ”پرورش“ میں مایا کے والد کا کردار ادا کر رہے ہیں، نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ شہیر کا زندگی کے بارے میں اتنا منفی رویہ کیوں ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ شہیر ایک عام متوسط طبقے کا آدمی ہے جس کی دو بیٹیاں ہیں۔ وہ پاکستان میں قانون کی کمی اور خواتین کے حقوق کی پامالی کو سمجھتا ہے اور ہمیشہ اپنی زندگی کے خاتمے کے بارے میں سوچتا رہتا ہے۔ اس کی نظر زندگی اور کائنات پر تنگ ہے اور وہ مایا کو جلد از جلد شادی کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔
سنیتا مارشل نے شوبز کریئر کی ابتدا سے قبل اپنے خاندان کی مشکلات سے پردہ اٹھایا
بختاور مظہر نے کہا کہ انہیں بھی اس منظر پر تحفظات تھے جہاں ولید مایا کو کچن میں ہراساں کرتا ہے اور سعدیہ کچھ نہیں کہتی۔
نورے ذیشان کا اسکول کی تلخ یادوں کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ وہ حقیقی زندگی میں دو بیٹیوں کی ماں ہیں اور ایسی صورتحال میں وہ کبھی خاموش نہیں رہیں گی۔ تاہم، ڈائریکٹر نے انہیں بتایا کہ یہ منظر آئندہ اقساط میں اہمیت اختیار کرے گا، اور ایسا ہی ہوا۔
نذر الحسن اور بختاور مظہر نے ”پرورش“ میں والدین کے کرداروں کو ادا کرنے کے دوران اپنی ذاتی زندگی میں جو تبدیلیاں محسوس کیں، ان پر بھی بات کی۔
نذر الحسن نے کہا کہ وہ چار بیٹوں کے والد ہیں اور ہمیشہ سخت زندگی گزار چکے ہیں، مگر ”پرورش“ کے ذریعے انہیں احساس ہوا کہ انہیں اپنی زندگی میں مزید نرمی لانی چاہیے۔
جبکہ بختاور مظہر جو دو بیٹیوں کی ماں ہیں، نے کہا کہ وہ ہمیشہ سمجھتی تھیں کہ وہ ایک اچھی ماں ہیں اور اپنی بیٹیوں کے مسائل سے واقف ہیں، مگر ”پرورش“ میں سعدیہ کا کردار ادا کرنے کے بعد انہیں جنریشن زی کے مسائل اور چیلنجز کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملا۔
بلاک بسٹر ڈرامہ سیریز“پرورش“ کو ناظرین میں بے حد پسند کیاجارہا ہے کیونکہ اس نے ایک ایسے مسئلے کو اجاگر کیا ہے جو معاشرتی سطح پر بہت اہم ہے، یعنی والدین اور بچوں کے درمیان فرق۔
اس ڈرامے نے ناظرین کو یہ سوچنے پر مجبور کیا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کی زندگیوں میں زیادہ دخل اندازی کرنے کے بجائے، انہیں خود اپنی زندگی کے فیصلے کرنے کا موقع دینا چاہیے۔