ایران سے 800 چینی شہریوں کومحفوظ مقام پر منتقل کردیا، چین

0 minutes, 0 seconds Read

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ 800 چینی شہریوں کو محفوظ مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے، ایک ہزار چینی شہری ابھی تک ایران میں موجود ہیں، جنگ کے دوران کسی چینی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گوو جیاکن نے بدھ کے روز پریس کانفرنس میں بتایا کہ کچھ چینی شہری اسرائیل سے بھی باحفاظت نکالے گئے ہیں۔ اب تک 791 چینی شہریوں کو ایران سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ مزید 1,000 سے زائد افراد کے انخلا کا عمل جاری ہے۔

چین نے ٹرمپ پر ایران اسرائیل کشیدگی میں جلتی پر تیل ڈالنے کا الزام عائد کردیا

پریس بریفنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چینی شہریوں نے اسرائیل پہلے ہی چھوڑ دیا ہے، جنگ کے دوران کسی چینی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، چین اپنے شہریوں کو ایران اور اسرائیل چھوڑنے کی ہدایات پہلے ہی جاری کرچکا ہے۔

Similar Posts