پرفضا سیاحتی مقام ہنزہ میں سیوریج کا پانی عطا آباد جھل میں داخل ہونے لگا، غیرملکی سیاح کی ویڈیو وائرل ہونے پر ضلعی انتظامیہ اور ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی نے ہوٹل کا ایک حصہ سیل کرتے ہوئے 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
دلفریب نظاروں کی وجہ سے دنیا میں مشہور عطا آباد جھیل کی خوبصورتی کو داغ دار کرنے پر انتظامیہ نے ایکشن لے لیا۔
غیرملکی سیاح نے عطا آباد جھیل میں ہوٹل کی جانب سے سیوریج کا پانی چھوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی، ویڈیو وائرل ہوئی تو ہنزہ کی انتظامیہ کو ہوش آیا۔
گلگت بلتستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی اور ضلعی انتظامیہ نے ہوٹل کا ایک حصہ سیل کرتے ہوئے ہوٹل پر 15 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔
جس کے بعد انتظامیہ نے تمام ہوٹلز کی این او سیز پر نظرثانی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔