اربوں روپے کے ٹیکس چوری میں ملوث شوگر ملز کی فہرست سامنے آگئی

0 minutes, 0 seconds Read

اربوں روپے کے ٹیکس چوری میں ملوث شوگر ملز کی فہرست سامنے آگئی، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے شوگر ملز کی تفصیلات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں پیش کردیں۔

ایف بی آر دستاویزات کے مطابق چینی کی غیر قانونی بھرائی میں سرکنڈ شوگر ملز ملوث پائی گئی، ایف بی آر کی جانب سے سرکنڈ شوگر ملز کے خلاف ایکشن لیا گیا، چیمبر شوگر ملز غیر قانونی چینی کی سپلائی میں ملوث پائی گئی، ایف بی آر نے چیمبر شوگر ملز کے خلاف بھی کارروائی کی، ڈگری شوگر مل پیداواری ریکارڈ چھپانے پر سیل کی گئی۔

دستاویزات کے مطابق جوہر آباد شوگر مل ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے بغیر چینی سپلائی میں ملوث پائی گئی، جوہر آباد شوگر ملز کے گوداموں کو ایف بی آر نے سیل کیا، تاندلیانوالہ شوگر ملز میں سی سی ٹی وی کیمرے نہ لگانے پر کارروائی کی گئی، المعیز انڈسٹریز یونٹ ٹو کے خلاف غیر قانونی چینی بھرائی پر کاروائی کی گئی جبکہ طارق کارپوریشن جڑانوالہ کے خلاف چینی پیداوار کے اعدادوشمار میں ہیر پھیر پر کارروائی کی گئی۔

اپوزیشن لیڈر اور رکن کمیٹی عمر ایوب نے ٹیکس چوری میں ملوث شوگر ملز کی فہرست طلب کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس چوری میں ملوث شوگر ملز مالکان میں اہم سیاسی و کاروباری شخصیات شامل ہیں۔

Similar Posts