فیلڈ مارشل عاصم منیر وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

0 minutes, 0 seconds Read

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ظہرانے پر اہم ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ہے، اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر اور کابینہ سے اہم ملاقات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کابینہ سے اہم اور تاریخی ملاقات ہوگی، ملاقات آج امریکا میں ایسٹرن وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے یعنی پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے قریب ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ کسی بھی آرمی چیف کی امریکی صدر سے پہلی ملاقات ہے، فیلڈ مارشل کا یہ تاریخی دورہ پاک امریکا تعلقات اور عالمی سطح پر پاکستان کی عسکری قیادت کی پہچان کی عکاسی کا مظہر ہے، یہ ملاقات علاقائی اور عالمی استحکام میں کلیدی شراکت دار کے طور پر پاکستان کی عسکری قیادت پر بڑھتے ہوئے اعتماد اور اہمیت کی نشاندہی کرتی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو کسی بھی بھارتی وفد سے پہلے وائٹ ہاؤس میں مدعو کیا گیا، یہ امریکی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی اسٹریٹجک ترجیح کا واضح اشارہ ہے، امریکی صدر سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات اس بات کی غمازی ہے کہ امریکا علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کے کردار سے بخوبی واقف ہے۔

فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، ترجمان پاک فوج

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اور حساس نوعیت کے باعث اس ملاقات میں میڈیا یا صحافیوں کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس ملاقات سے متعلق کچھ تفصیلات جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور کابینہ کے اہم اراکین بھی شریک ہوں گے تاہم پاکستان کی جانب سے کوئی سویلین نمائندگی اس میں شامل نہیں ہوگی۔

برطانوی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو فون، مشرق وسطی کی صورتحال پر گفتگو

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں کسی بھی پاکستانی آرمی چیف کو امریکی صدر سے براہِ راست اس نوعیت کی ملاقات کا موقع نہیں ملا۔ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی امریکی صدر جارج بش سے ملاقات بطور صدر مملکت ہوئی تھی جبکہ جنرل راحیل شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے امریکی دورے زیادہ تر عسکری تعلقات اور دفاعی تعاون کے تناظر میں رہے۔

مسلم ممالک کا مشرق وسطیٰ کو جوہری اور دیگر تباہ کن ہتھیاروں سے پاک بنانے کی فوری ضرورت پر زور

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات ایک منفرد ملٹری انگیجمنٹ ہے، یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب خطے کی صورتحال اور پاک امریکہ تعلقات میں کئی اہم پہلو عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی یہ سفارتی سرگرمی دونوں ممالک کے مابین دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون کو نئی جہت دینے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی تعریف کردی

اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان بہت پسند ہے اور وہاں کے لوگ بھی بہت اچھے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دنوں جوہری طاقت رکھتے ہیں اور ان کے درمیان جنگ کو میں نے ختم کروایا اور تجارت پر آمادہ کیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف اپنے ملک کی ایک بااثر شخصیت ہیں اور انہوں نے پاکستان کی طرف سے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Similar Posts