نمیر خان کی ڈریم گرل کون؟ اداکار نے بتادیا

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان شوبز کے ابھرتے ہوئے اداکار نمیرخان نے اپنی ڈریم گرل خوبصورت، تیکھے اور تیز نقوش والی لڑکی قراردے دی۔

نمیر خان، جو اپنی بہترین اداکاری سے ڈرامہ سیریل ”قرضِ جان“ میں ولن کا کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں تک پہنچے، نے حال ہی میں ایک شو میں اپنی ذاتی زندگی، کیریئر اور خوابوں کی لڑکی کے حوالے سے دلچسپ باتیں کیں۔

میرب علی نے عاصم اظہر سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی

نمیر خان کا کیریئر اپنے عروج پر ہے اور ان کا فوکس مکمل طور پر اپنی پروفیشنل زندگی پر ہے۔ وہ اس وقت اپنے کام میں مکمل طور پر مگن ہیں اور اپنے کیریئر پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔

نمیر خان نے انٹرویومیں بتایا کہ وہ اس وقت سنگل ہیں اور ان کا تمام تر فوکس اپنے کام پر ہے۔ وہ خود کو کسی بھی قسم کی ذاتی تعلقات یا توجہ سے دور رکھنا چاہتے ہیں تاکہ اپنے پروفیشنل کیریئر کو بہتر بنا سکیں۔

شائستہ جبین نے شادی کیوں نہیں کی؟ جانئے اصل وجہ

انہوں نے کہا کہ ”قرضِ جان“ کے بعد وہ 11 اسکرپٹس مسترد کر چکے ہیں کیونکہ وہ صرف وہی منصوبے منتخب کرنا چاہتے ہیں جن کے پیچھے کوئی پیغام ہو، جس میں نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کے مداحوں کے لیے بھی کچھ خاص ہو۔

نمیر خان ایک مضبوط اداکار ہیں جو اپنے کام کو ترجیح دیتے ہیں، اور یہ بات بھی کہ وہ اپنی خوابوں کی لڑکی کے بارے میں حقیقت پسندانہ سوچ رکھتے ہیں۔

اپنی ڈریم گرل کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”آپ جب کسی سے محبت کرتے ہیں تو آپ کا کوئی خاص معیار نہیں ہوتا۔ آپ کسی سے پہلی نظر میں محبت کر سکتے ہیں اور وہ معیار جو آپ نے اپنے شریکِ حیات کے لیے طے کیا ہوتا ہے، وہ ماضی کا حصہ بن جاتا ہے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خوابوں کی لڑکی وہ ہو گی جس کی شکل و صورت، خاص طور پر اس کے چہرے کے نقوش ان سے ملتے جلتے ہوں۔

نمیر خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے کینیڈا میں ایک لڑکی کو پسند کیا تھا، لیکن وہ کبھی اپنی پسند کا اظہار نہیں کر پائے کیونکہ وہ اپنے مقصد پر فوکس رہنا چاہتے تھے اور کسی قسم کی ذاتی تعلقات میں الجھنا نہیں چاہتے تھے۔

نمیر خان نے واضح کیا کہ ان کے لیےٓ ان کا کیریئر ہی پہلی ترجیح ہے اور وہ اس وقت اپنی ذاتی زندگی سے زیادہ اپنے کیریئر پر توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی محنت اور بہترین پروجیکٹس کے ذریعے ہی کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں اوروہ کسی بھی قسم کی ذاتی رکاوٹ سے دور رہناچاہتے ہیں۔

نمیر خان کی پختہ سوچ اور محنت نے انہیں جلد ہی ایک اسٹار بنا دیا ہے، اور ان کے مداحوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

Similar Posts