کامن ویلتھ گیمز جیولن تھرو: ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2026 کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

18 ایتھلیٹس کے درمیان کھیلے گئے اس سخت کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے مجموعی طور پر ساتویں پوزیشن حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

کوالیفائنگ مرحلے میں ارشد ندیم کی بہترین تھرو 78.63 میٹر رہی جو انہوں نے اپنی پہلی باری میں پھینکی تھی، جبکہ ان کی دوسری تھرو کو فاؤل قرار دیا گیا اور تیسری باری میں انہوں نے 75.65 میٹر کا فاصلہ طے کیا۔

اسی کوالیفائنگ راؤنڈ میں بھارت کے جیولن تھرو اسٹار کھلاڑی نیرج چوپڑا نے بھی کامیابی حاصل کی اور 79.61 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

نیرج چوپڑا نے اپنی پہلی باری میں 76.28 میٹر اور دوسری باری میں 79.61 میٹر دور جیولن پھینکا۔ کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو کا اہم اور حتمی فائنل راؤنڈ کل رات کھیلا جائے گا۔

Related posts