حکومتی کوششوں سے معیشت مستحکم ہوئی، رواں سال مالی اہداف حاصل کیے، بلال اظہر کیانی

0 minutes, 0 seconds Read

وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی مؤثر معاشی حکمت عملی کے باعث ملکی معیشت میں استحکام آیا ہے، اور رواں مالی سال کے دوران اہم مالی اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے پالیسی ریٹ کو 22 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد پر لایا گیا، جس سے کاروباری برادری کو بڑا ریلیف ملا۔ انہوں نے بتایا کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس سلیب میں کمی کی گئی ہے، جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

بلال اظہر کیانی نے اس موقع پر یہ بھی بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھا کر 716 ارب روپے کر دیا گیا ہے تاکہ غریب طبقے کو براہِ راست فائدہ پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری کی ان کوششوں میں اتحادی جماعتوں کا تعاون قابلِ تعریف ہے اور حکومت ان کی شکر گزار ہے۔

اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

وزیر مملکت نے اعلان کیا کہ قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس جلد ہی ایوان میں پیش کی جائیں گی تاکہ قانون سازی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

مہاجر ہونا جرم نہیں، کربناک مجبوری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پیغام

بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ پاک بھارت جنگ میں اللہ پاک نے ہمیں فتح دی اور ملک کی دفاعی خودمختاری کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔

Similar Posts