کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو ریلیف، بجلی کتنی سستی ہوئی؟

0 minutes, 0 seconds Read

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

اس فیصلے کے تحت، ملک بھر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 89 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد صارفین کے لیے بجلی کے بلوں میں کمی متوقع ہے۔

نیپرا کی جانب سے منظور کی گئی قیمتوں میں کمی کا اطلاق پورے ملک پر ہوگا، جس سے کراچی سمیت دیگر شہروں کے بجلی صارفین کو فائدہ ہوگا۔

یہ اقدام حکومت کی جانب سے عوام کو معاشی ریلیف دینے کی کوششوں کا حصہ ہے اور اس سے صارفین کے لئے روزمرہ کے اخراجات میں کمی متوقع ہے۔

Similar Posts