سعودی عرب کی جانب سے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کیلئے تمام ویزے بند کر یے گئے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے 14 ممالک کے شہریوں کے لیے ’بلاک ورک ویزا کوٹہ‘ کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام ممکنہ طور پر متعدد غیر ملکی کارکنوں اور کاروباروں کو متاثر کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق بلاک ورک ویزہ کوٹہ کا اجرا جون 2025 تک کے لیے معطل رہے گا۔
متاثرہ ممالک میں پاکستان، بھارت، مصر، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا سمیت دیگر شامل ہیں۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مملکت کی جانب سے عازمینِ حج کی آمد اور دیگر مسافروں کی نقل و حرکت کو مؤثر طور پر منظم کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔
سعودی وزارتِ افرادی قوت کے مطابق جن ممالک کے لیے بلاک ورک ویزے بند کیے گئے ہیں، وہ درج ذیل ہیں: پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، یمن، مراکش۔
اس کے ساتھ ہی سعودی عرب نے عمرہ، فیملی وزٹ، بزنس، اور ٹورسٹ ویزے بھی کئی ممالک کے لیے عارضی طور پر روک دیے ہیں۔
یہ پابندیاں جون 2025 کے اختتام تک جاری رہیں گی، اور امکان ہے کہ حج سیزن کے بعد نرمی کی جائے۔