ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

0 minutes, 0 seconds Read

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا ہے کہ ملزم انتہائی چالاک اور جرم کی سنگینی کو سمجھتا ہے اس لئے موبائل فون برآمد نہیں کروا رہا۔ عدالت نے موبائل فون برآمدگی اور مزید تفتیش کے لیے ملزم عمر حیات کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کرتے ہوئے دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا ۔

اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پراسیکوشن کی جانب سے عدنان علی، راجہ نوید حسین اور مظہر بشیر پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید نے عدالت کو بتایا کہا ملزم کے زیر استعمال گاڑی برآمد ہو چکی ہے، موبائل فون کی برآمدگی مقصود ہے۔ ملزم انتہائی چالاک اور جرم کی سنگینی کو سمجھتا ہے اس لئے موبائل فون برآمد نہیں کروا رہا۔

پراسکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کا مزید 7 یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے جس پر عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو 23 جون کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزم کے خلاف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کرنے کے الزام میں تھانہ سمبل میں مقدمہ درج ہے۔

Similar Posts