کراچی میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.6 ریکارڈ

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،کورنگی کے بعد ملیر کے قریب بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملیر کے قریب ایک اور زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا، جس کی شدت 2.6 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی، زلزلے کے جھٹکے شام 7بج کر 31 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے، زلزلہ کا مرکز ملیر کے مغرب میں 3 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

کراچی میں عید کے دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.5 ریکارڈ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یکم جون سے اب تک زلزلے کے 49 جھٹکے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں،زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ لائین متحرک ہونے سے آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شام 5 بج کر 28 منٹ پر کورنگی کے جنوب مشرق میں 13 کلو میٹر کے فاصلے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

Similar Posts