تفصیلات کے مطابق گلین میکسویل کو نیٹس میں بولنگ کے دوران مچل اوون کی تیز شاٹ کلائی پر لگی جس سے ان کی کلائی میں فریکچر ہوگیا۔
میکسویل کو نیوزی لینڈ سے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔
آسٹریلوی میڈیکل ٹیم میکسویل کے جلد صحت یاب ہونے کی توقع کر رہی ہے تاہم خدشہ ہے کہ وہ بھارت کے خلاف 29 اکتوبر سے شروع ہونے والی ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دستیاب نہ ہوسکیں۔
گلین میکسویل کی جگہ اب وکٹ کیپر بلے باز جوش فلپ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
Glenn Maxwell was struck on the right wrist while bowling in the nets; Josh Philippe has been called up 🔄
The three T20Is start kick off tomorrow in New Zealand
Read more: https://t.co/30gub6Bpme pic.twitter.com/nzWqQ0Kvk3
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 30, 2025
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم اکتوبر کو ماؤنٹ مینگوئی میں کھیلا جائے گا۔