کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب زور دار دھماکا دھماکا ہوا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی بھی اطلاع ملی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ قریبی عمارتوں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئے۔
ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت اور کسی جانی نقصان کی تفصیلات حاصل نہیں ہو سکیں۔