پاکستان ہاکی ٹیم کا ملائیشیا میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ جاری ہے۔
میچ شام 6 بجے شروع ہوا، نیوزی لینڈ نے دوسرے سیمی فائنل میں کوریا کو شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی۔
قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستانی شائقین بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔
کوالالمپور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جاری فائنل کے دوسرے کوارٹر کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 0 کے مقابلے میں 5 گولز کی برتری حاصل کرلی۔
واضح رہے کہ پہلے کوارٹر کے اختتام پر نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 0 کے مقابلے میں 2 گول کی برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کوسلیٹ اسکاٹ نے پہلا جبکہ ہیہا سیم نے دوسرا گول اسکور کیا ہے۔
واضح رہے جمعے کے روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔