کیا امریکا نے ایران پر حملے کی تیاری شروع کردی؟ 2 بی ٹو بمبار طیارے کی جزیرہ گوم کی طرف روانہ

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران پر کم از کم دو ہفتوں تک کوئی حملہ نہیں کریں گے، تاہم ذرائع کے مطابق امریکہ ایران پر بڑے حملے کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

امریکی فضائیہ کے 4 سے 6 بی ٹو بمبار طیارے بحرالکاہل میں واقع گوام جزیرے کی جانب روانہ ہو رہے ہیں۔ ان طیاروں میں خطرناک بم بھی موجود ہیں جو ممکنہ طور پر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
امریکی اخبار ”ٹائمز آف اسرائیل“ کے مطابق یہ طیارے ہفتے کی صبح میزوری کے وائٹ مین ایئرفورس بیس سے روانہ ہوئے ہیں اور ان کے ساتھ چار ری فیولنگ ٹینکر بھی ہیں جو پرواز کے دوران ایندھن فراہم کریں گے۔

ادھر برطانوی اخبار ”دی ٹیلی گراف“ نے بھی فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یہ طیارے اپنی صلاحیتوں کی بدولت ایران کی زیر زمین جوہری تنصیب فردو کو تباہ کرنے کے قابل ہیں۔ بی ٹو بمبار طیارے 30 ہزار پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو ایران کی حساس جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔

Similar Posts