پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے، پاک فوج جدید جنگی حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو جواب دے رہی ہے، متحد رہیں گے تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی، جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیارحاصل نہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ خیرمقدم کیا اور اُن سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں، تمام مذاہب کو آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں کیونکہ قومی اتحاد برابری اور ہم آہنگی سے ہی قائم رہتا ہے۔
فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، ترجمان پاک فوج
دنیا جانتی ہے کہ بھارت خطے میں سب سے بڑا دہشت گردی کا سرپرست ہے، ترجمان پاک فوج
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، پاک فوج جدید جنگی حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو جواب دے رہی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ نسلی یا لسانی نفرت جہالت ہے، تمام پاکستانی برابر، متحد رہیں گے تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی، جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیارحاصل نہیں۔
ملاقات کے دوران مختلف مذاہب اور سماجی طبقات کے نمائندوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ ملاقات کو قابلِ قدر قرار دیا۔ اُن کا شکریہ ادا کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس نوعیت کی نشستیں جاری رہنی چاہییں۔