ایرانی ہیکرز کا اسرائیلی جنرل پر سائبر حملہ، ایک لاکھ خفیہ فائلز حاصل کرلیں

0 minutes, 0 seconds Read

ایران سے منسلک ہیکرز کے ایک گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک سینئر اسرائیلی فوجی افسر کا ای میل اکاؤنٹ ہیک کر لیا ہے۔ ایرانی نشریاتی ادارے ’پریس ٹی وی‘ کے مطابق اس ہیکنگ کی ذمہ داری ’حنظلہ‘ نامی گروپ نے قبول کی ہے۔

رپورٹ میں کے مطابق، ہیکرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی بریگیڈیئر جنرل ایرن اورٹل کے ای میل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی اور وہاں سے تقریباً ایک لاکھ خفیہ ای میلز حاصل کیں۔

گروپ کے مطابق ان ای میلز میں اسرائیل کی فوجی حکمت عملیوں اور پالیسیوں سے متعلق معلومات موجود ہیں، جنہیں وہ اہم اور حساس قرار دے رہے ہیں۔

حنظلہ گروپ نے ان فائلز کو اسرائیل کی ”نسل کشی پالیسی اور فوجی حکمت عملی“ قرار دیا ہے۔

ہیکرز نے جنرل ایرن اورٹل کو اسرائیل کی نئی فوجی حکمت عملی کا اہم کردار قرار دیا ہے۔ گروپ کے مطابق ایرن اورٹل اسرائیل کے ”سفاکی کے نئے نظریے“ کے ”معمار“ ہیں۔

ایرن اورٹل اس سے قبل اسرائیلی فوج کے دادو سینٹر میں کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جو فوجی تحقیق اور حکمت عملی سے متعلق ایک اہم ادارہ سمجھا جاتا ہے۔

اس وقت وہ بیگن سادات سینٹر فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں فوجی پروگرام کی سربراہی کر رہے ہیں اور ساتھ ہی امریکن فارن پالیسی کونسل سے بطور وزٹنگ اسکالر بھی وابستہ ہیں۔

Similar Posts