وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا، ایران، اسرائیل اور امریکہ تنازع پر تفصیلی مشاورت متوقع

0 minutes, 0 seconds Read

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی، اجلاس میں ایران، اسرائیل اور امریکا تنازع پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں عسکری اور سول قیادت کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جاری تنازعے پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی اور ایران کی حمایت سمیت دیگر اہم امور پر بڑے فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے حالیہ دورہ امریکہ پر شرکا کو اعتماد میں لیں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی داخلی اور سرحدی سیکیورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کل دوپہر 12 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت دیگر شریک ہوں گے۔

Similar Posts