مشہورپاکستانی یوٹیوبر اور ولاگرمعاذ صفدر نے اپنے والد کے گھر سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔
معاذ صفدر نے اپنے یوٹیوب ولاگ میں اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کا گھر اب تین حصوں میں بٹ چکا ہےاور اب تینوں بھائی الگ الگ رہائش اختیار کریں گے۔
معاذ صفدر کا اپنی اہلیہ کو عظیم الجثہ تحفہ دینا مہنگا پڑگیا
معاذ صفدر نے اپنی ولاگنگ کیریئر کا آغاز ٹِک ٹاک سے کیا تھا اور بعد ازاں یوٹیوب پر بلاگنگ شروع کر دی تھی۔ اپنی محنت اور یوٹیوب کی کمائی سے معاذ نے کاروبار میں سرمایہ کاری کی، اپنا گھر بنایا اور ریسٹورنٹ کی تعمیر بھی کی۔ وہ اب ایک کامیاب یوٹیوبر ہیں اور اپنے یوٹیوب چینل سے لاکھوں کما رہے ہیں۔
کبھی مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھنے والےمعاذ صفدراب کروڑوں کی دولت کے مالک ہیں۔ وہ اپنے پیسوں کو مختلف طریقوں سے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور حال ہی میں اپنی اہلیہ صبا عباسی کو ایک ”ڈائمنڈ رِنگ“ تحفے میں دی تھی، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ اس کے بعد معاذ نے اپنی اہلیہ کی سالگرہ پر ایک بڑے گلدستے کا تحفہ بھی دیا، جس پر بھی عوامی رائے کچھ مختلف نہ تھی۔
نعمان اعجاز کا معاذ صفدر کے بیوی کے لیے مہنگے تحفے پر ردعمل سامنے آگیا
انہوں نے اپنے گھر دوسرے مہمان کی آمد کا بھی اعلان کر دیا مگر اس کے ساتھ ایک ایسی ویڈیو جاری کی جس نے ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا۔
انہوں نے اپنے وی لاگ میں بتایا کہ ’والد کا فیصلہ ہے کہ میں اور میرا بڑا بھائی دونوں کی شادی ہوچکی ہے اور بچے بھی ہیں اس لیے اب وہ اپنے اپنے الگ گھروں میں شفٹ ہوجائیں، جبکہ تیسرا اور چھوٹا بھائی اپنی اہلیہ، دونوں بہنوں اور والدین کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہیگا۔‘
ولاگ میں معاذ نے اپنے والد کے ساتھ گفتگو کی ایک کلپ بھی شامل کی جس میں ان کے والد نے اس فیصلے کی وضاحت کی۔
والد کا کہنا تھا کہ “تم دونوں کی شادی ہو چکی ہے اور بچے بھی ہو گئے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ آپ اپنے اپنے گھروں میں منتقل ہو جائیں کیونکہ اصل مسائل بچوں کے بعد ہی شروع ہوتے ہیں اور کچھ عرصے بعد میرا بچہ تیرا بچہ کی تکرار شروع ہوجاتی ہے۔ “
انہوں نے مزید کہا کہ ”یہ سب سے صحیح وقت ہوتا ہے گھر الگ کرنے کا کیونکہ اس سے محبت نہ صرف قائم رہتی ہے بلکہ اور زیادہ بڑھتی ہے۔“
معاذ نے اپنے ولاگ میں اپنی پرانی یادیں بھی شیئر کیں اور بتایا کہ یہ فیصلہ کرنا ان کے لیے آسان نہیں تھا لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ان کی زندگی کو نیا آغاز دے گا اور یہ قدم خاندان کی محبت کو مزید مضبوط بنائے گا۔
اس ولاگ میں معاذ نے اپنے والد کے ساتھ اس گفتگو کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور بتایا کہ یہ فیصلہ دونوں بھائیوں کی شادی اور بچوں کے ہونے کے بعد لیا گیا ہے۔