کراچی: خاتون منشیات فروشوں کا نیٹ ورک سرگرم ، ٹک ٹاکر بابرہ گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read

شہر قائد میں خواتین کے منظم منشیات فروش نیٹ ورک کی سرگرمیاں بے نقاب ہو گئیں، پولیس نے ڈیفنس اور پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والی ٹک ٹاکر بابرہ عرف بیبو بلوچ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ سے آئس (کرسٹل میتھ) برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمہ نے منشیات کی سپلائی کے لیے سوشل میڈیا، خاص طور پر ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کے استعمال کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمہ نے بتایا کہ وہ پوش علاقوں میں پارٹیوں کے دوران منشیات فراہم کرتی تھی۔

تفتیشی افسران کے مطابق ملزمہ پہلے بھی دو بار چوری کے مقدمات میں گرفتار ہو چکی ہے۔

کراچی: لڑکی کے قتل کے بعد تدفین کی کوشش، پولیس نے کارروائی ناکام بنا دی

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے ساتھیوں کی نشاندہی ہو چکی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ نیٹ ورک سوشل ایونٹس اور پرائیویٹ پارٹیوں کو ہدف بنا کر نوجوانوں کو منشیات فراہم کرتا ہے۔

Similar Posts