عائزہ خان اور دانش تیمور اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے؟

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے اپنی مستقبل کی پلاننگ شیئر کردی۔

عائزہ خان، جن کے انسٹاگرام پر 14.6 ملین فالوورز ہیں، آج کل ڈرامہ سیریل ”ہمراز“ میں شاندار اداکاری کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

ہالی وڈ میں مزید کام پر ثمینہ احمد کا دو ٹوک مؤقف سامنے آگیا

ان کے ہمراہ اداکار زاہد احمد کی جوڑی کو بھی بے حد سراہا جا رہا ہے۔ اس سے قبل وہ ”میرے پاس تم ہو“، ”چاند تارا“، ”محبت تم سے نفرت ہے“ اور ”پیارے افضل“ جیسے کامیاب ڈراموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

حال ہی میں، عائزہ خان نے ایک فیشن برانڈ کے لیے ماڈلنگ شوٹ کے دوران دیے گئے مختصر انٹرویو میں اپنے مستقبل کے منصوبے بیان کیے، جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دے دیا۔

ابو الحسن نےپہلی ملاقات میں مجھے جھڑک دیا تھا ، ثمر جعفری

جب ان سے پوچھا گیا کہ، اگر آپ کو اپنی موجودہ زندگی چھوڑکر کہیں من چاہی جگہ بھاگنے کا موقع ملے تو آپ کہاں جانا پسند کریں گی؟ تو انہوں نے جواب دیا“ایک دن ایسا آئے گا جب دانش اور میں نہ صرف اسکرین بلکہ سوشل میڈیا سے بھی غائب ہو جائیں گے اور سوئٹزرلینڈ چلے جائیں گے ۔“

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پرعائزہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ اپنے مالی وسائل اور شہرت کا غیر ضروری اظہار کر رہی ہیں۔

نعمان اعجاز کا معاذ صفدر کے بیوی کے لیے مہنگے تحفے پر ردعمل سامنے آگیا

ایک صارف نے تبصرہ کیا، ”جب انہوں نے ملک چھوڑنے کا عندیہ دے ہی دیا ہے تو نئے ٹیلنٹ کو آگے آنا چاہیے۔“

ایک اور صارف نے لکھا ”ہم سیاستدانوں کو تو ملک سے باہر جانے پر تنقید کرتے تھے، اب فنکار بھی یہی کر رہے ہیں۔“

کچھ صارفین نے اداکارہ کے اس فیصلے پر طنزیہ انداز میں کہا،
”کیا بات ہے، پاکستان سے پیسہ کماؤ اور پھر باہر جا کر سیٹل ہو جاؤ۔“

Similar Posts