دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب گزر رہا ہے، دو آبہ فلڈ بند اور شیر شاہ فلڈ بند کو بچانے کے لیے بھرپور کوشش کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیلابی صورتحال میں شہریوں کو بچانے کے لیے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں۔
فلڈ فورکاسٹنگ کے مطابق دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے اور ہیڈ گنڈا سنگھ والا پرپانی کا بہاؤ 3 لاکھ 53 ہزار 825 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ہیڈ سلیمانکی پر پانی کی آمد و اخراج ایک لاکھ 32 ہزار 916 کیوسک جبکہ بورےوالا جملیرا مقام پر پانی ایک لاکھ 60 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ ہیڈ اسلام پر پانی کی آمد او اخراج ایک لاکھ 3 ہزار 465 کیوسک جبکہ میلسی ہیڈ سائفن پر پانی کا بہاؤ 93 ہزار 343 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ہیڈ بلوکی پر بہاؤ بڑھ کر 1 لا کھ 57 ہزار کیوسک ہوگیا جبکہ ہیڈ سدھنائی پر پانی کے بہاؤ میں کمی آ رہی ہے اور بہاؤ 1 لاکھ 1 ہزار کیوسک رہ گیا ۔
مظفر گڑھ اور ڈی جی خان قومی شاہراہ کا ایک ٹریک زیر آب آگیا ہے۔ ہیڈ محمد والا کی نواحی بستیوں پر پانی جمع ہے۔ سیلاب سے مظفر گڑھ، جھنگ، خانیوال کے کئی دیہات ڈوب گئے ہیں۔
لیاقت پور میں دریائے چناب کے سیلاب متاثرین کے لیے نور والا میں لگایا گیا فلڈ ریلیف کیمپ میں جانوروں کا چارہ، میڈیسن، خیمہ جات بروقت نہ ملنے پر شہری پریشان کا شکار ہیں۔
ادھر گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 60 ہزار 976 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ سکھر بیراج پر 3 لاکھ 29 ہزار 648 کیوسک پانی آ رہا ہے۔
جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 37 ہزار 922 کیوسک ہے۔