عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

0 minutes, 0 seconds Read

لاہورہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو کل سنایا جائے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرسلمان صفدرنے بتایا سیاسی بنیادوں پرمقدمات بنائے گئے درخواست گزار تو نیب کی حراست میں تھے جب انہیں سپریم کورٹ پیش کیا گیا تو انہیں باہر کےحالات کا علم نہیں تھا۔ انہوں نے جلاؤ گھیراؤ کی مذمت کی، عدالت ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرے۔

پراسکیوشن نےضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کی اور مسترد کرنے کی استدعا کی،بانی پی ٹی آئی نےجناح ہاؤس اورعسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

دوران سماعت محمود الرشید کے وکیل نے ان کی درخواست ضمانت واپس لینے کی استدعا کردی جبکہ عدالت نے اعجازچوہدری کی ضمانت کی درخواستیں الگ کردیں۔

بعدازاں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے بعد بانی پی ٹی آئی کے خلاف کئی مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، اشتعال انگیزی اور امن و امان کی صورتحال بگاڑنے جیسے الزامات شامل ہیں۔

Similar Posts