وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے گندم خریدی جائے، تمام اضلاع میں مراکز فوری فعال کیے جائیں اور کاشتکاروں کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ گندم خریداری کا مجموعی ہدف 9 لاکھ 73 ہزار 900 میٹرک ٹن مقرر ہے جبکہ امدادی قیمت 3 ہزار 500 روپے فی 40 کلوگرام رکھی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ کم کارکردگی والے اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے، ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی نقل و حرکت کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور منڈی کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے۔
انہوں نے کہا کہ گندم کی خریداری میں کسی قسم کی سست روی برداشت نہیں کی جائے گی، زراعت ترجیحی شعبہ ہے اور ہاریوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا جبکہ غذائی تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔