خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازم پر غیرملکی شہری سے شادی پر پابندی عائد کردی

0 minutes, 0 seconds Read
خیبر پختونخوا کی حکومت نے سول سرونٹ رولز میں تبدیلی کرتے ہوئے سرکاری ملازم پر غیر ملکی شہری سے شادی کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے سول سرونٹ رولز میں تبدیلی کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین نئے قانون کے تحت غیرملکی شہری سے شادی نہیں کر سکیں گے اور تمام ملازمین نیے قانون کے پابند ہوں گے۔

مزید بتایا گیا کہ کوئی بھی سرکاری ملازم اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی طرف سے تسلیم کردہ غیرملکی سے شادی کر سکتا ہے۔

Similar Posts