پشاور: کابینہ اراکین کی کرپشن سے متعلق رپورٹ تیار، فیصلہ بانی چیئرمین کریں گے، مصدق عباسی

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اینٹی کرپشن اور ممبر احتساب کمیٹی مصدق عباسی نے کہا ہے کہ کابینہ اراکین کی مبینہ کرپشن سے متعلق رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے، جو پارٹی کے بانی چیئرمین کو پیش کی جا چکی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق عباسی نے کہا کہ احتساب کمیٹی نے تمام شواہد اور انکوائری رپورٹس بانی چیئرمین کو فراہم کر دی ہیں، اور اب یہ فیصلہ انہی کی صوابدید پر ہے کہ اندرونی معاملات کو کس انداز سے نمٹایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیس پارٹی کے اندرونی معاملات سے متعلق ہے، اس لیے کوئی بھی قدم یا کارروائی پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر ہی کی جائے گی۔ مصدق عباسی نے واضح کیا کہ احتساب کمیٹی کی ذمہ داری صرف تحقیقاتی پہلوؤں کو دیکھنا ہے، جبکہ فیصلے کا اختیار پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے پاس ہے۔

مشیر اینٹی کرپشن نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کا گہرا اثر خیبر پختونخوا پر بھی پڑا ہے، اور اس کے تدارک کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Similar Posts