50 سالہ اینجلا لِپس کو گزشتہ برس جولائی میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب نارتھ ڈیکوٹا میں پولیس نے مصنوعی ذہانت کا آلہ استعمال کرتے ہوئے بینک سرویلیئنس ویڈیو میں اس خاتون کے طور پر شناخت کیا جس نے جعلی ملٹری کارڈ دکھا کر ہزاروں ڈالر نکلوائے تھے۔
پولیس کے ایک ڈیٹیکٹیو نے اے آئی سے سامنے آنے والی تصویر کی اینجلا لِپس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈرائیور لائسنس فوٹو سے تصدیق کی۔ تاہم، ذاتی طور پر ان کی شناخت نہیں کی جا سکی۔
مقامی رپورٹس کے مطابق نارتھ ڈیکوٹا کے افسران نے خاتون سے اس وقت ملاقات کی جب وہ ٹینیسی کی ایک کاؤنٹی جیل میں 108 دن گزار چکی تھیں۔
گرفتاری کے بعد ان پر نجی شناختی معلومات کا غیر مجاز استعمال اور چوری کے چار، چار الزامات عائد کیے گئے۔
بعد ازاں جب ان کے بینک ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ جس وقت یہ بینک فراڈ کیے جا رہے تھے تب وہ 1900 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر تھیں جس کے بعد ان کا کیس کرسمس کے موقع پر ختم کر دیا گیا۔