امریکی میڈیا نے ایران کے ایٹمی تنصیبات مکمل طور پر تباہ کرنے کا ٹرمپ کادعویٰ مسترد کردیا

0 minutes, 0 seconds Read

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر متنازع بیان دے کر ہلچل مچا دی ہے، دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ”ایران کے ایٹمی تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے“۔ تاہم ان کے اس بیان کو امریکی میڈیا نے جھوٹا اور گمراہ کن قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق اے بی سی نیوز، سی این این اور این بی سی نے اپنی رپورٹس میں واضح کیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات نہ صرف مکمل طور پر موجود ہیں بلکہ بعض مقامات پر سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔

کیا ایران سے جنگ ڈونلڈ ٹرمپ کو لے ڈوبے گی؟ امریکی سیاست میں مواخذے کی گونج

میڈیا اداروں نے سیٹلائٹ تصاویر، ماہرین کی آرا اور انٹیلیجنس رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا بیان سیاسی بیان بازی سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا۔

میڈیا کی تردید سامنے آنے کے بعد ٹرمپ حسبِ روایت برہم ہو گئے اور اے بی سی، سی این این اور این بی سی کو کھری کھری سُناتے ہوئے کہا ”یہ جعلی نیوز چینلز ہیں جو سچ کو چھپانا چاہتے ہیں، میرے اقدامات کی کامیابی انہیں برداشت نہیں ہو رہی۔“

ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ ان اداروں کی ”سازشوں“ سے باخبر رہیں اور حقائق پر مبنی خبروں پر بھروسا کریں۔

Similar Posts