باپ کی اندھی محبت، ایک سال کی بیٹی کو ’پنک‘ رولز رائس تحفے میں دیدی

0 minutes, 1 second Read

حال ہی میں بھارتی بزنس مین ستیش سنپال نے فادرز ڈے کے موقع پر اپنی ایک سالہ بیٹی عیشیلا سنپال کو ایک خاص تحفہ دیا۔

انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے ایک کسٹم پِنک رولز رائس گفٹ کی۔ اس موقع پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جس میں ستیش سنپال اور ان کی بیوی تابندہ سنپال اپنی بیٹی کو رولز رائس کی چابی دے رہے ہیں۔

ہالی وڈ میں مزید کام پر ثمینہ احمد کا دو ٹوک مؤقف سامنے آگیا

اس ویڈیو میں پینٹ کی ہوئی خوبصورت رولز رائس اور اس کے اندر کی تمام پِنک لوازمات دکھائے گئے۔ گاڑی کے نام پلیٹ پر ”مبارک ہو عیشیلا“ لکھا تھا اور ایک نوٹ میں کہا گیا کہ یہ گاڑی انگلینڈ میں عیشیلا کے لیے خاص طور پر تیار کی گئی تھی۔

یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ ستیش سنپال نے اپنی بیٹی کو تحفے دینے میں بھرپور محنت کی ہو۔ اس سے پہلے، فروری میں انہوں نے اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ کا شاندار جشن منایا تھا، جس میں بالی وڈ کے مشہور ستارے جیسے راحت فتح علی خان، تمنا بھاٹیہ اورعاطف اسلم شریک ہوئے تھے۔

دلجیت کا ہانیہ عامر اسٹارر فلم ’سردار جی‘ بھارت میں ریلیز نہ کرنے کا اعلان

اس سالگرہ کے موقع پر ایٹلانٹس دی رائل، دبئی کو ایک جادوئی سرمائی منظر میں بدل دیا گیا تھا اور عیشیلا نے ایک شہزادی کے انداز میں گلابی لباس پہنا تھا۔

ستیش سنپال، جو دبئی میں این ای اے ایکس ڈویلپمنٹس کے بانی ہیں، ایک کامیاب اور پُرعزم کاروباری شخصیت ہیں۔ ان کی کاروباری کامیابیوں کے ساتھ ساتھ وہ یوگنڈا میں پانی کی کمی اور بھارت کے دیہی علاقوں میں بیواؤں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کام کرتے ہیں۔

آرنلڈ شوارزنیگر اور سلویسٹر اسٹالون میں دشمنی کیوں؟

ستیش سنپال اپنی شاہانہ طرز زندگی کے لیے مشہور ہیں اور لگژری گاڑیوں کا گہرا شوق رکھتے ہیں۔

Similar Posts