باڑہ: جعلی سرکاری پیڈ پر ٹیکس وصول کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) باڑہ کے نام پر جعلی پیڈ استعمال کرتے ہوئے ٹیکس وصول کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کارروائی عوامی شکایت پر عمل میں لائی گئی، جس پر ٹی ایم اے باڑہ نے فوری ایکشن لیا۔

ترجمان ٹی ایم اے کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ اکاخیل کے علاقے میں بوگس پیڈ کے ذریعے ٹیکس وصول کر رہے تھے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان کے خلاف لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 اور دفعہ 420 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

خیرپور: کاروکاری کے تنازع پر تصادم، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ملزمان عرصہ دراز سے ٹی ایم اے کے جعلی اسناد استعمال کر کے شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔ واقعے پر عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے مزید سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Similar Posts