راولپنڈی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں محلہ راجہ سلطان میں زہریلا دودھ پینے سے 3 کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے اور ماں کی حالت نازک ہے جبکہ متاثرہ بچوں کی عمریں 8 ماہ سے 4 سال کے درمیان ہیں۔
راولپنڈی کے تھانہ بنی کی حدود میں زیریلا دودھ پینے سے 3 کم سن بہن بھائی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ماں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
بچوں کی لاشیں اور ماں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، افسوس ناک واقعہ راولپنڈی کے محلہ راجہ سلطان میں پیش آیا۔
جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت ڈیڑھ سالہ نوہیل، 4 سالہ منڈی اور 8 ماہ مارثہ کے نام سے ہوئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بچوں کی موت زیریلا دودھ پینے سے ہوئی ہیں، دودھ میں زہریلا کیڑا گرنے کا شبہ ہے۔