سینٹرل جیل خیرپور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک قیدی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا اور 3 فرار ہوگئے۔
سینٹرل جیل خیرپور کے کچن ایریا میں واپس جیل جانے والی قیدی وین پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک قیدی موقع پر جان کی بازی ہار گیا جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پولیس کی بروقت جوابی فائرنگ سے ایک مسلح ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جاں بحق ہونے والے قیدی کی شناخت ہاشم رند کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والوں میں سکندر گوپانگ اور غلام علی رند شامل ہیں۔
جاں بحق اور زخمیوں کو سول اسپتال خیرپور منتقل کردیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت وہاب رند ولد رانجھن کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد ایس ایس ایس پی حسن سردار نیازی نے موقع پر پہنچ کر تحقیات شروع کردی جبکہ سینٹرل جیل کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا۔