امریکی صدر اپنے مواخذے کی بات پر خاتون رکن کانگریس پر برس پڑے

0 minutes, 0 seconds Read

اپنے مواخذے کی بات پر ٹرمپ خاتون رکن کانگریس پر برس پڑے، کہا جاؤ میرے مواخذے کی کوشش کرو۔ الیگزینڈریا وکاسیو کانگریس کی سب سے بے وقوف رکن ہیں، یہ میرے مواخذے کا کہہ رہی ہیں،
یہ کام کرپٹ ڈیموکریٹس پہلے ہی 2 بار کرچکے ہیں۔ الیگزینڈریا بس ان لوگوں سے زیادہ پڑھی لکھی ہے جن کا آئی کیو لیول انتہائی کم ہے، ایک چوہے کی ہمت کیسے ہوئی ہمیں بتائے امریکا کو کیسے چلانا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مواخذے کی تجویز پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کانگریس کی رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ ٹرمپ نے انہیں ”کانگریس کی سب سے بے وقوف رکن“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”جاؤ، میرے مواخذے کی کوشش کرکے دیکھ لو“۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ الیگزینڈریا آفس کے لیے کوالیفائی ہی نہیں کرتیں اور وہ صرف ان لوگوں سے زیادہ تعلیم یافتہ ہیں جن کا آئی کیو انتہائی کم ہے۔ انہوں نے اپنی تنقید میں دیگر ڈیموکریٹ ارکان جیسے کروکیٹ یا الہان عمر کو بھی نشانہ بنایا۔

ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ الہان عمر مسلسل امریکہ کے خلاف شکایات کرتی ہیں اور جس ملک سے وہ آئی ہیں وہ ”دنیا کے بدترین اور ناکام ممالک“ میں سے ایک ہے، جو جرائم اور غربت میں ڈوبا ہوا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایک چوہے کی ہمت کیسے ہوئی ہمیں بتائے کہ امریکہ کو کیسے چلانا ہے۔

یاد رہے کہ الیگزینڈریا اوکاسیو نے حال ہی میں ٹرمپ کے مواخذے کی تجویز دی تھی، جس پر سابق صدر نے یہ سخت بیانات جاری کیے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کرپٹ ڈیموکریٹس یہ کام پہلے بھی دو بار کر چکے ہیں، اور وہ اب پھر ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

Similar Posts