کمسن برطانوی اداکار نے ٹام کروز کو مات دے دی

0 minutes, 0 seconds Read

برطانیہ کے کمسن چائلڈ ایکٹر ایلفی ولیم نے اپنی ہارر فلم 28 ایئرز لیٹر کے ذریعے دنیا بھر میں باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

14 سالہ ایلفی نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کیا اور صرف تین دن میں اس فلم کا بجٹ مکمل طور پر واپس حاصل کر لیا، جس سے وہ چلییئن نژاد امریکی اداکار پیڈرو پاسکل، ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز اور بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوگئے۔

امریکی نائب صدر کو میم میں گنجا دکھانے پر نارویجن شخص کی امریکا میں انٹری بند

یہ فلم ہدایتکار ڈینی بوئلز کی تخلیق کردہ ہے اور اس نے سنیما گھروں میں شاندار پرفارمنس دکھائی۔

28 ایئرز لیٹر کی کاسٹ میں ایلفی کے ساتھ آرون ٹیلر جانسن، جوڈی کومر اور رالف فنس بھی شامل ہیں، لیکن ایلفی کی پرفارمنس نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی۔

سلمان خان کا 3 سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف

رواں ماہ جون کے اس اہم ہفتے میں جہاں بھارت میں عامر خان اور دھنوش اپنی فلموں ستارے زمین پر اور کبیرا کے ساتھ کم بیک کر رہے تھے، وہیں مغرب میں پکسر کی اینیمیٹڈ فلم ایلیو بھی سنیما گھروں کی زینت بنی۔

اس سے قبل مٹریلسٹ اور مشن امپوسیبل 8 باکس آفس پر بہترین پرفارمنس دے رہی تھیں، لیکن اس کے باوجود کمسن برطانوی اداکار کی فلم نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔

اس نے پکسر کی ایلیو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جس نے دنیا بھر میں 36 ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا۔

ایلفی ولیم کی 28 ایئرز لیٹر نے باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے، اپنے افتتاحی ویک اینڈ پر امریکہ میں 30 ملین ڈالر کا بزنس کیا اور عالمی سطح پر 60 ملین ڈالرز کمائے۔

اس کامیابی کے ساتھ، 28 ایئرز لیٹر عالمی باکس آفس پر دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی، جبکہ پہلی پوزیشن ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن نے حاصل کی۔

Similar Posts