محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی اجلاس کل ہوگا، عاشورہ کب متوقع؟

0 minutes, 0 seconds Read

محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس کل بروز جمعرات 26 جون بعد نمازِ عصر ڈی سی آفس، اسکمب روڈ، کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔ مرکزی اجلاس کے ساتھ ساتھ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی دیگر صوبائی دارالحکومتوں بشمول اسلام آباد کے کوہسار بلاک میں بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔

اگر کل 26 جون کو محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا تو نئے اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز جمعہ 28 جون کو ہو گا اور یومِ عاشورہ 10 محرم الحرام بروز بدھ 7 جولائی کو ہو گا۔

Similar Posts