نادیہ خان، جو کہ ایک معروف پاکستانی ٹیلی ویژن ہوسٹ اور اداکارہ ہیں، ہمیشہ اپنے بیانات اور خیالات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔
اپنے شو میں وہ موجودہ حالات، عالمی امور اور تفریحی خبریں زیر بحث لاتی ہیں۔ حال ہی میں، نادیہ خان نے سردار جی3 کے ٹریلر کی ریلیز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جس میں پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر اپنے موقف میں ایک حیران کن تبدیلی کا اظہار کیا۔
خوشحال خان کی دلہن کون پسند کرے گا؟ اداکار نے بتادیا
نادیہ خان نے ہانیہ عمر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک مضبوط قدم کے ساتھ داخل ہو چکی ہیں۔ حالانکہ یہ وہی نادیہ خان ہیں جنہوں نےاس سے پہلے ہانیہ کو بھارت میں وقت ضائع کرنے پر تنقیدکا نشانہ بنایا تھا۔
سردار جی3 کے ٹریلر کی ریلیز پر بات کرتے ہوئے نادیہ خان نے فلم کے تخلیق کاروں اور کاسٹ کی خاموشی اور صبر کو سراہا، خاص طور پر ہانیہ عامراور دلجیت سنگھ کی تعریف کی۔
عائزہ خان نے کونسی بھارتی فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا؟
انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے افواہوں اور تنازعات کے باوجود خاموشی اختیار کی اور لوگوں کو یہ گمان کرنے دیا کہ ہانیہ کو فلم سے نکال دیا گیا ہے، لیکن جب ٹریلر سامنے آیا، تو ہانیہ کی موجودگی واضح ہوگئی۔
نادیہ خان نے مزید کہا کہ بھارت میں پابندی کی دھمکیوں کے باوجود، فلم کی ریلیز کے بعد ہانیہ کی موجودگی کسی سے چھپی نہیں رہی۔
ہانیہ عامر کی کاسٹنگ پر تنقید کرنے والوں کو دلجیت نے آڑے ہاتھوں لے لیا
نادیہ خان کی اپنے موقف میں تبدیلی اس بات کی غماز ہے کہ میڈیا اور مشہور شخصیات کے حوالے سے باتوں میں کبھی کبھار اچانک پلٹاؤ آ جاتا ہے۔