کراچی میں کم شدت زلزلے کے مسلسل جھٹکے، گھبرانے کی ضرورت نہیں !

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی میں یکم جون سے ابتک زلزلے کے معمولی شدت کے 57 جھٹکے آچکے ہیں۔ ان مسلسل جھٹکوں کی وجہ کیا ہے اور کیا ان سے پریشان ہونے کی ضرورت ہے؟ پاکستان میٹرولوجی ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے بڑے زلزلے کا کوئی فوری خطرہ نہیں، صورتحال معمول پر ہے۔ جھٹکوں کی وجہ قدرتی ٹیکٹونک دباؤ کا اخراج ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں یکم جون سے ابتک 57 کم شدت کے زلزلے کے جھٹکے آچکے ہیں، جن کی شدت 1.5 اور 3.8 ریکارڈ کی گئی۔ تاہم فوری کسی بڑے زلزلے کا خطرہ نہیں ہے۔ ان کی وجہ لانڈھی فالٹ لائن کا فعال ہونا ہے۔

اتنی بڑے تعداد میں جھٹکے خطے کے فالٹ سسٹم کے اندر ٹیکٹونک تباؤ کے اخراج کو ظاہر کرتا ہے۔ زیادہ تر جھٹکے ستر کلومیٹر گہرائی تک ہوئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں نے انہیں ہلکا محسوس کیا۔

کراچی ہندوستانی اور یوریشین ٹیکٹونک پلیٹوں کے سنگم کے قریب واقع ہے، جہاں چھوٹے پیمانے پر دباؤ کا جمع ہونا کبھی کبھار اس طرح کے معمولی زلزلے کے اخراج کا باعث بن سکتا ہے۔

پی ایم ڈی نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں، یہ جھٹکے غیرمعمولی نوعیت کے نہیں ہیں۔ خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ پی ایم ڈی کی ٹیم کی طرف سے مسلسل نگرانی کا عمل جاری، ہر سرگرمی کا ڈیٹا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

پی ڈی ایم نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں،سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں

Similar Posts